لندن (این این آئی)سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد اپنے ہی بورڈ پر برہم ہوگئے ۔مائیکل ایتھرٹن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو اپنی بزدلانہ خاموشی توڑنی ہوگی۔انہوں نے
کہا کہ انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن اورپاکستان میں برٹش ہائی کمیشن کو فیصلے کا علم نہیں۔مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ انگلینڈ کی سابق خواتین کرکٹرز اور چیئرمین پی سی بی بھی فیصلے سے پریشان ہیں، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی۔