ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

بدتمیزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی ملا عمر کے بیٹے کی طالبان جنگجوؤں کو تنبیہہ

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)طالبان کے عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے طالبان جنگجوؤں اور کمانڈرز کی شہریوں سے بدتمیزی پر سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدتمیزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی،افغانستان میں عام معافی کے اعلان کے تحت کسی مجاہد کو کسی سے انتقام لینے کا حق

نہیں ہے۔طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب نے اپنے آڈیو پیغام میں کچھ کمانڈروں اور جنگجوؤں کی بدتمیزی پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں سے بدتمیزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عام معافی کے اعلان کے تحت کسی مجاہد کو کسی سے انتقام لینے کا حق نہیں ہے۔ملا یعقوب نے کہا کہ کچھ شرپسند، بدنام سابق فوجیوں کو طالبان یونٹوں میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی جنہوں نے بعض اوقات پرتشدد زیادتیوں کا ارتکاب کیا۔طالبان رہنماء نے اپنے ساتھیوں کو ایسے لوگوں کو اپنی صفوں سے دور رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم اپنی صفوں میں ایسے لوگ نہیں چاہتے۔ملا یعقوب نے طالبان جنگجوؤں کے مختلف وزارتوں میں تصویریں لینے اور ویڈیو بنانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابل اعتراض فعل ہے کیونکہ لوگ اپنا موبائل فون نکال کر اہم اور حساس وزارتوں میں بغیر کسی وجہ کے تصاویر لے رہے ہیں، یوں گھومنا اور ویڈیوز بنانا دنیا اور آخرت میں مددگار ثابت نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…