ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سراج الحق نے کمرتوڑ مہنگائی، ہوش ربا بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

datetime 21  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کمرتوڑ مہنگائی، بیروزگاری کی شرح میں ہوش ربا اضافہ اور حکمرانوں کی دیگر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جمعہ 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔منصورہ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے تمام طبقہ ہائے فکر سے اپیل کی ہے کہ ملک کے بڑے چھوٹے شہروں میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ریلیوں اور مظاہروں میں

شرکت کریں اور حکمرانوں کو واضح پیغام دیں کہ وہ مزید ظلم اور ناانصافی سہنے کے متحمل نہیں ہو سکتے،حکمران اپنا قبلہ درست کریں یا گھر جانے کی تیاری کرلیں،،جماعت اسلامی آنے والے دنوں میں حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج میں مزیدشدت لائے گی۔انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت جو پہلے ہی سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے کمزور اور لاچار تھی اب مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا اور عوام کومجموعی طور پر پچاس ہزار ارب کے لگ بھگ مقروض کردیا۔ ایک طرف آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ملک کو نرغے میں لے رکھا ہے دوسری جانب مختلف مافیاز نے عوام کی گردن دبوچ رکھی ہے۔ سودی معیشت، کرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے پاکستان ہر آئے روز استحکام کے حصول کی منزل سے سالوں دور جارہا ہے۔ عوام اس فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو مسترد کریں اور فلاحی اسلامی پاکستان بنانے کے لیے جماعت اسلامی کے ہم قدم بنیں۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں تیس فیصد کے قریب اضافہ کا منصوبہ بنایا ہے۔ بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا بھی اعلان ہواہے۔ پٹرول کی قیمت پر آدھی سے زیادہ لیوی لی جارہی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں گزشتہ تین برسوں میں تیرہ بار اضافہ ہوا ہے۔ اشیائے خوردونوش جن میں بنیادی ضرورت کی اشیاء مثلاً دالیں، گھی، چینی، آٹا وغیرہ شامل ہیں کی قیمتیں سو سے تین سو فیصد بڑھی ہیں۔ زرعی ادویات، کھاد، بیج اور زرعی ٹیکنالوجی وغیرہ عام کسان کی پہنچ سے دور ہیں۔ ڈی اے پی کھاد کی بوری جو تین سال قبل تین ہزار کی تھی اب چھ ہزار سے اوپر کی ملتی ہے۔ دوسری طرف بیروزگاری کا طوفان نہیں تھم رہا۔ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کااعلان کیا مگر الٹا پچاس لاکھ کو مزیدبے روزگار کردیا۔ مارکیٹ میں روزی کمانے کے ذرائع مخدوش ہوگئے ہیں۔ مزدور، کسان، سرکاری ملاز م سب بے حال ہیں۔ کاروباری حضرات کی اکثریت اور خاص کر کے چھوٹا تاجر حالات کا رونا رو رہا ہے۔ انہوں نے کہایہ سب نااہل حکمرانوں کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے ہیں۔ پاکستان کو اللہ تعالی نے تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں مگر حکمرانوں کی نیت کا مسئلہ ہے جو اپنی جیبیں بھر کر عوام کو مجبور اور محروم رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو اپنے حق کے لیے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے پرامن احتجاج کریں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا تو اللہ تعالی کی تائید و نصرت سے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…