جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب کا سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی جائیدادیں فی الفور فروخت کرنے کا حکم ،متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کومراسلہ جاری

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی جائیدادیں فی الفور فروخت کرنے کا حکم دے دیا اس سلسلے میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں۔نیب کی جانب سے جاری کیئے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے 8 ملین پائونڈ کی برآمدگی کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،

اس کیس میں نواز شریف کو 10 سال قید اور 8 ملین پائونڈ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی، شریک ملزمان مریم نواز کو 7 سال قید، 2 ملین پائونڈ جرمانہ اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔نواز شریف پر عائد جرمانے کی رقم کی موجودہ قدر ایک ارب 85 کروڑ روپے کے برابر ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز کو نواز شریف کی قابلِ فروخت جائیدادوں کی تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے، نواز شریف کے نام موجود جائیدادوں میں موضع مانک میں 940 کنال زرعی اراضی، موضع بدھوکی ثاہنی میں 299 کنال، موضع مل میں 103 کنال اور موضع سلطان میں 312 کنال اراضی شامل ہیں۔موضع منڈیالی شیخو پورہ میں 14 کنال زرعی اراضی اور اپر مال لاہور میں قیمتی رہائشی بنگلہ نمبر 135 بھی برائے فروخت پراپرٹی میں شامل ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ فروخت شدہ جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقم ملکی تعمیر و ترقی میں استعمال ہو گی، جرمانے کی مکمل رقم ریکور نہ ہونے کی صورت میں ملزم کے مزید اثاثہ جات تلاش کیے جائیں گے۔نیب مراسلے میں کہا گیا کہ سابق وزیرِ اعظم کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی پسپائی کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اپیل کو رواں سال جون میں رد کر دیا تھا، سپریم کورٹ نہ جانے کی وجہ سے نواز شریف کی یہ سزا فائنل ہو گئی۔مراسلے میں کہا گیا کہ نیب کی حالیہ کامیابی نیب پر اٹھائے گئے سوالات کے برعکس اس کی کارکردگی کا عملی ثبوت ہے، نیب لاہور نے سیاستدانوں کیخلاف کیسز میں بھی اپنا لوہا منوانا شروع کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…