جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں، انڈین میڈیا بارے بھی میجر جنرل بابر افتخارکا اہم بیان

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آ ن لائن)پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس طالبان کی افغان سرزمین کسی دوسرے ملک بشمول پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانیوں پر شک کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ پیر کو ایک انٹرویو میں فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان سلامتی یقینی بنانے کے لیے

طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا ’طالبان نے کئی مواقع پر دہرایا ہے کہ کسی گروہ یا دہشت گرد تنظیم کو کسی ملک بشمول پاکستان کے خلاف کسی دہشت گرد سرگرمی کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہمارے پاس ان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، اور اسی لیے ہم ان سے مسلسل رابطے میں ہیں تا کہ اپنے قومی مفاد کا تحفظ کر سکیں۔‘ ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے اور مستقبل قریب میں اس کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا۔ ’ہمارا ہمیشہ سے مقصد سرحد کے اس طرف والے حصے پر بہتر مینجمنٹ رہا ہے۔ پاکستان افغان سرحد پر باڑ لگانا اس خطے کی ہیئت اور دوسری مشکلات کی وجہ سے ایک بڑی زمہ داری تھی۔ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان نے بارڈر کے 90 فیصد حصے پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ بارڈر مینجمنٹ میں مسلسل بہتری ہو رہی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ مستقبل قریب میں اس کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا۔‘ پاکستانی افواج کے طالبان کے ہمراہ افغانستان میں لڑنے کے حوالے سے انڈین میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بارے میں پوچھے گیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے انڈین میڈیا نے طالبان کے پنجشیر پر حملے کے

حوالے سے خود کو پیش کیا ہے وہ اس بات کی کافی شہادت ہے کہ ان کا میڈیا جعلی خبروں اور جھوٹی گھڑی گئی کہانیوں پر پروان چڑھتا ہے۔ ’بین الااقوامی میڈیا کے معروف اداروں اور کچھ انڈین صحافیوں نے افغانستان کے واقعات پر انڈین میڈیا کی کوریج جس میں انہوں نے افغانستان کے اندرونی معاملات میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی تھی کا مذاق اڑانے کے لیے خبریں بھی چلائی ہیں۔‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…