بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ن لیگ کے اہم رکن اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا کے تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اظہر عباس چانڈیا کا

تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان خوش آئند ہے اور اس سے جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گی۔اظہر عباس چانڈیاکا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان مخالف جماعت کیلئے بڑا سیاسی دھچکا ہے اور یہ کھوکھلے نعروں اور خالی تقریروں سے عوام کو بہلانے والوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ اظہر عباس چانڈیاسے احترام کا رشتہ ہے اور ان سے پہلے بھی ملاقاتیں رہی ہیں۔مخالف جماعت کی منفی سیاست کے باعث ان کے اپنے بھی ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور یہ سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ مزید بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوامی خدمت کی سیاست کے باعث مخالفین کی سیاسی دکانداری ہمیشہ کیلئے بند ہو گئی ہے۔مخالف جماعت کو آئندہ الیکشن میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔تحریک انصاف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں اور خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…