پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے 30ملین ڈالرز وصولی کے بعد براڈشیٹ نے مزید بھاری رقم مانگ لی

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سے 30 ملین ڈالر وصول کرنے والی برطانوی فرم براڈ شیٹ نے حکومت پاکستان اور نیب سے مزید ایک اعشاریہ دو ملین پاؤنڈز مانگ لیے۔براڈ شیٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) اورحکومت پاکستان سے مزید 1.2 ملین پاؤنڈز

قانونی فیس اور ادائیگیوں کی مد میں مانگے ہیں۔براڈ شیٹ کیس پرپاکستان کے اب تک تقریباً 65 ملین ڈالر خرچ ہوچکے ہیں اور اب براڈ شیٹ نے نیب سے 11لاکھ 13 ہزار 261 پاؤنڈز لیگل فیس اور 61 ہزار497 پاؤنڈز ادائیگیوں کی مد میں طلب کیے ہیں۔بینک ذرائع لندن کے مطابق 17 اگست کو براڈ شیٹ کو 9 لاکھ20 ہزارپاؤنڈز ادا کیے گئے ہیں۔براڈ شیٹ کے وکلا نے لندن میں نیب کے وکلا ایلن اینڈ ایوری کو خط بھیجا ہے جس کے مطابق یہ رقم پاکستان سے اصل رقم لینے میں خرچ ہوئی جس کا عدالت جائزہ لے چکی ہے۔خط میں کہا گیا کہ نیب کو یہ رقم اپنے اور وکلا کے طرزعمل اورغیرفعال ہونے پر دینی پڑے گی، نیب پہلے آربٹریشن ایوارڈ کو مطمئن نہیں کرسکا تھا۔وکلا براڈ شیٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے احکامات کی تعمیل کرانے کیلئے بہت کام کرنا پڑا۔خط میں نیب کو سست اور غیر ضروری تاخیر کا ذمہ دار بھی قرار دیا گیا ہے جبکہ براڈ شیٹ کے وکلا کا خط اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹر پہنچ گیا ہے۔براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو کاوے موسوی کا کہنا ہے کہ معاملہ خوشگوار طریقے سے حل نہ ہوا تو کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…