لاہور( این این آئی )موٹر وے پولیس کی جانب سے لاہور سے ملتان جانے والی موٹر وے پر پیٹرولنگ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کر دیا گیا ۔موٹر وے پولیس کے مطابق ڈرون کیمروں سے موٹر وے پر ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق ٹریفک کنٹرول کرنے اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق ڈرون کیمروں کا استعمال جرائم کی روک تھام کے لیے بھی مدد فراہم کرے گا۔