جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

سلمان احمد کی وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم تیار

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن ) گلوکار و فلم ساز سلمان احمد نے وزیر اعظم عمران خان کی 50 سالہ زندگی پر ’اسپریچوئل ڈیموکریسی‘ نامی دستاویزی فلم تیار کرلی۔سلمان احمد نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ ان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم میں حقیقی ویڈیوز اور تصاویر شامل کی گئی ہیں۔ان کے بقول ’اسپریچوئل ڈیموکریسی‘ نامی دستاویزی فلم میں عمران خان

کی 50 سال کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کو گزشتہ 35 سال سے جانتے ہیں اور ان کے پاس ان کی کئی پرانی ویڈیوز اور تصاویر موجود تھیں جب کہ انہوں نے دیگر ذرائع سے بھی مواد حاصل کیا۔سلمان احمد کے مطابق ’اسپریچوئل ڈیموکریسی‘ نامی دستاویزی فلم چار حصوں پر مشتمل ہے، جس میں سے پہلے حصے میں عمران خان کی وزیر اعظم بننے سے پہلی کی زندگی اور سوچ کو دکھایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دستاویزی فلم کے دوسرے حصے میں عمران خان کے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سیاسی خیالات ہیں جب کہ تیسرے حصے میں وبا کے باوجود حالات سے نمٹنے اور ا?خری حصے میں وزیر اعظم کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دستاویزی فلم انگریزی زبان میں تیار کی گئی ہے اور اس میں کئی عالمی رہنماو?ں اور مشہور شخصیات کے انٹرویوز بھی شامل ہیں، جنہیں انہوں نے خود اور فلم ساز شعیب منصور نے شوٹ کیا۔سلمان احمد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ابھی مذکورہ دستاویزی فلم کو پاکستان میں نشر کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوسکا کہ اسے کہاں اور کس پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے۔ان کے مطابق وہ مشرق وسطیٰ، امریکا اور یورپ سمیت دیگر خطوں کے مختلف پلیٹ فارمز سے مذکورہ دستاویزی فلم کو ریلیز کرنے کے حوالے سے مذاکرات میں مصروف ہیں۔

سلمان احمد کی جانب سے تیار کی گئی دستاویزی فلم کے ٹریلرز کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے ا?فیشل سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا اور ساتھ ہی بتایا گیا کہ ڈاکیومینٹری کو ا?ئندہ ماہ اکتوبر میں ریلیز کیا جائے گا۔دستاویزی فلم کے جاری کیے گئے دو ٹریلرز میں وزیر اعظم عمران خان کی نوجوانی اور بچپن سمیت ان کے سیاست میں ا?نے اور اقتدار میں ا?نے کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔دستاویزی فلم کے بیک گراو?نڈ میں ’جنون میوزیکل بینڈ‘ کی موسیقی دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…