اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جمعۃ المبارک کا خاص وظیفہ ، اللہ رب العزت نے انسان کے وجود کے اندر بہت نعمتیں رکھی ہیں اور وجود کے علاوہ بھی اللہ نے بڑے انعامات کئے اتنے انعام ہیں اتنی نعمتیں ہیں اللہ کی اللہ خود فرماتے ہیں وان تعدوا نعمۃ اللہ لا تحصوھا اگر تم میری نعمتوں کو گننا چاہو ان کا شمار کرنا چاہو تم نہیں کرسکتے لیکن یہ بھی ہمارے لئے
ضروری ہے کہ ان نعمتوں کی قدر کریں اللہ نے جو نعمتیں ہمارے وجود میں رکھی ان کی حفاظت بھی کریں جس طرح آنکھ اور آنکھوں کی بینائی دماغ دماغ کی قوت ذہنیہ ہاتھ ہاتھوں کی قوت لامسہ پاؤں پاؤں کی قوت ماشیہ یہ بڑی بڑی نعمتیں ہیں اللہ کی ان نعمتوں کی قدر بھی کرنی چاہئے شکریہ بھی ادا کرناچاہئے اور ان کی حفاظت بھی ہونی چاہئے اب نظر ایک بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر آپ نے پوچھنی ہے تو کسی نابینے سے پوچھ کر دیکھئے ان کے لئے رات تو تاریک ہے ہی ہے دن بھی تاریک ہے رات بھی اندھیرا اور دن بھی اندھیرا اب اللہ نے یہ جو اتنی بڑی نعمت دی ہے ایک تو اللہ کا شکر ادا کریں اور اس کی حفاظت کے لئے ایک بہت مجرب اور بہترین وظیفہ ہے مختصر وظیفہ ہے یابصیر یہ وظیفہ آپ نے جمعہ کے دن نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ایک سو دفعہ پڑھنا ہے اور اس کے اول آخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اپنے ہاتھوں کے اوپر پھونک مار کر اپنے ہاتھوں کو آنکھوں کے اوپر پھیر لیں یہ وظیفہ جمعہ کی نماز
کے بعد مسجد میں بیٹھے بیٹھے بھی آپ کر سکتے ہیں اور گھر آکر بھی کرسکتے ہیں اور میری محترم مائیں بہنیں بیٹیاں بھی اپنے گھروں کے اندر نماز ادا کرنے کے بعد یہ وظیفہ کر سکتی ہیں اس کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ تادم آخر مرتے وقت تک روشنی آنکھوں کی کم نہیں ہوگی اور اگر ایسے لوگ ہیں جن کی نگاہ کے اندر نظر کے اندر فرق ہے یعنی کمزور
ہوگئی ہے وہ بھی اگر یہ وظیفہ کریں تو جو کمزور ہوگئی ہے وہ تو ٹھیک ہے لیکن مزید نظر کے اندر کمی نہیں آئے گی اور اگر اللہ اپنی رحمت سے اس کمی کو بھی دور کردیں تو اس کے خزانے میں کوئی کمی نہیں ہے تو اس لئے یہ ایک مختصر وظیفہ ہے اور بہت ہی مبارک قسم کا اور مجرب وظیفہ ہے اور آسان بھی ہے میں سمجھتا ہوں اس میں کوئی دقت نہیں ہو
گی کرنے کے لئے اور فائدہ بہت بڑا ہے تمام حضرات اس وظیفہ کو اپنا معمول بنا ئیں ہفتے میں ایک ہی دن ہے جمعہ کی نماز کے بعد یہ وظیفہ کرنا اللہ ہم سب کو اس مبارک وظیفہ پر عمل کرنی کی توفیق عطافرمائے ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند
نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔