پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن پاکستان کے پاس عدالت عظمیٰ کی طرز پر اختیارات ہیں ، رانا ثناء اللہ کا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نا اہل کرنے کا مطالبہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے الزام عائد کیاہے کہ ڈپٹی کمشنر اور ایس پی سمیت دیگر افسران کا تقرر کرانے کے لئے وزیر اعلیٰ ہائوس میں منڈی لگی ہوئی ہے ، دو ، دو کروڑ روپے لے کر ڈپٹی کمشنر تعینات کئے جارہے ہیں ،الیکشن کمیشن پاکستان کے پاس عدالت عظمیٰ کی طرز پر اختیارات ہیں ، فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نا اہل کیا جائے ،

وزیر اعظم درست کہتے ہیں کہ عثمان بزدار جیسا وزیر اعلیٰ کبھی نہیں آیا ، واقعی پاکستان کی تاریخ میں اتنا نالائق او رنا اہل وزیراعلیٰ نہیں دیکھا گیا ۔ ماڈل ٹائون میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم سے جھوٹے وعدے کئے، کہتے تھے خوشحالی آئے گی ڈالروں کی بارش ہوگی لیکن ایسا تو کچھ نہیں ہوا، پہلے نوے دن پھر چھ مہینے خوشحالی کے وعدے کئے لیکن کوئی خوشحالی نہیں آئی، قوم کی جو حالت ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تو پی ٹی آئی نے حصہ لیا لیکن یہ عام انتخابات میں حصہ بھی نہیں لے سکیں گے، اگر پی ٹی آئی کے امیدوار عام انتخابات میں ووٹ مانگنے جائیں گے تو لوگ جوتوں کا ہار لے کر استقبال کریں گے، پی ٹی آئی والوں نے جس طرح عوام اور اپوزیشن سے انتقامی کارروائیاں کیں یہ گھروں باہر نکل کر حلقوں میں نہیں جا سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جوگادری رات کو میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹ بولتے ہیں ،انہوں نے کوئی ایک میگا پراجیکٹ شروع کیا تو وہ بتا دیں،سکھر ملتان موٹروے پر حکومت ریسٹ ایریاز کو آباد تک نہیں کر سکی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم درست کہتے ہیںعثمان بزدار جیسا وزیر اعلیٰ کبھی نہیں آیا ، واقعی پاکستان کی تاریخ میں اتنا نااہل اور نالائق وزیر اعلیٰ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ۔

وزیر اعلیٰ ہائوس میں ڈپٹی کمشنر ،ایس پی اور دیگر افسران کی تعیناتیوں کی منڈی لگی ہوئی ہے ، دو ، دو کروڑ روپے لے کر تعیناتیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اعظم سواتی اور فواد چودھری کو نااہل قرار دے، دونوں نے اخلاق سے گری باتیں کی ہیں ،الیکشن کمیشن کو عدالت عظمی کی طرز پر اختیار حاصل ہے، دونوں سے ثبوت مانگے گئے ہیں لیکن ان کے پاس ثبوت کہاں سے ہوں گے ،گر الیکشن کمیشن اور اپوزیشن میں گٹھ جوڑ ہے تو ثابت کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…