منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی شکست کے ذمہ دار ارکان اسمبلی کو قرار دے دیا گیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں شکست کا ملبہ ارکان اسمبلی پر ڈال دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی و چکلالہ میں پی ٹی آئی کی شکست پر ضلع راولپنڈی کی تنظیم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ

ضلعی تنظیم کو پارٹی ٹکٹ کے فیصلوں میں نظر انداز کیا گیا ہے اور اعلیٰ عہدیداران اور ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کو راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شکست کا ذمہ دار ہیں ، ان سے فوری طور پر استعفے لیے جائیں ۔ اس حوالے سے ضلعی تنظیم نے منظور کی گئی قررار داد میں اپنے تحفظات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں شکست کے ذمہ داران کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی قرارداد بھی منظور کرلی ہے ۔ پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا کنونشن بھی آئندہ پندرہ دنوں میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بڑے شہروں سے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج بارے تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وزیر اعظم نے مجموعی کامیابی پراطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کنٹونمٹ بورڈ انتخابات پر تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور،پنڈی،ملتان اورپشاورکے نتائج کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما ماضی کے نتائج سے موازنے کی رپورٹ تیار کریں گے، ووٹرزحکومتی اقدامات سے ناخوش یامقامی قیادت شکست کی وجہ بنی اس کا تجریہ ہوگا،رپورٹ میں ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے کے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ امیداروں کاچنائو،ووٹرز سے پارٹی قائدین کارویہ بھی رپورٹ میں شامل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…