لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب میں تعینات افسران کو با اختیار بنانے کا ناقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نئے رولز آف بزنس کے مطابق جنوبی پنجاب کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری سنٹرل پنجاب کے مطابق بااختیار ہوگا، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب جنوبی پنجاب کی بیوروکریسی کو بھی اختیارات دے دئیے گئے ہیں،کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے
رولز آف بزنس 2011 میں ترامیم کی منظوری دی تھی ۔جس پر اب باقاعدہ نوٹیفکیشن میں اختیارات بھی دیدیئے گئے ہیں ۔رولز آف بزنس کے تحت 16صوبائی محکموں کے سیکرٹریز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کریں گے،جنوبی پنجاب کے 16محکموں کے سیکرٹریوں کے پاس تبادلوں اور فنڈ زکے استعمال سمیت بھرتیوں کے اختیارات بھی ہوں گے۔