جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

نئی نویلی دلہن شوہر کو پانی لانے کیلئے بھیج کر زیور، تحائف اور نقدی لے اْڑی

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں نئی نویلی دلہن شوہر کو پانی لانے کیلئے بھیج کر زیور، تحائف اور نقدی لے اْڑی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مین پوری میں نئی نویلی دلہن سسرال جاتے وقت شوہر سے پانی منگوانے کا بہانہ بناکر سسرال کا سارا زیور اور نقدی لے اڑی۔راجو نامی شخص کی شادی کسی تیسرے شخص کے توسط سے گزشتہ

ماہ طے کی گئی تھی ،شادی سے قبل لڑکی کے گھر والوں نے راجو کے اہل خانہ کے سامنے شرط رکھی کہ ان کی لڑکی کی راجو سے شادی اسی وقت کی جائے گی جب وہ لڑکی کے گھروالوں کو 80 ہزار بھارتی روپے ادا کریں گے۔رپورٹ کے مطابق راجو کے گھر والوں کو بھی کافی عرصے سے لڑکی نہیں مل رہی تھی لہٰذا وہ اس شرط پر راضی ہوگئے، بعد ازاں دونوں کی شادی بخوبی انجام پاگئی۔شادی کے موقع پر دلہا کے گھر والوں کی جانب سے بہو کے لیے،کپڑے، زیوارت اور بہت سے تحائف کا بھی انتظام کیا گیا، رخصتی کے بعد راجو نئی نویلی دلہن کو اپنے گھر لے جانے کے لیے بس میں سوار ہوگیا۔اس دوران ایک بس اسٹینڈ پر پہنچ کر نوبیاہتا دلہن نے راجو سے کہا کہ وہ پیاسی ہے راجو انہیں پانی کی بوتل لادے، راجو جب بیوی کے لیے پانی کی بوتل لے کر سیٹ پر پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی نئی نویلی بیوی تمام تحفے تحائف اور نقدی لے کر فرار ہوگئی چکی ہے۔بعد ازاں راجو کی جانب سے دلہن اور اس کے اہل خانہ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…