منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے رقم جاری کر دی

datetime 14  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے معروف کامیڈین اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے رقم جاری کر دی۔ دوسری طرف عمر شریف کی اہلیہ نے دوران علاج ہسپتال سے تصویر ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔کامیڈین اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے سندھ حکومت آگے آ گئی

، محکمہ خزانہ سندھ نے کامیڈین کے علاج کے لیے چار کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ حکومت نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کردیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی کامیڈین اداکار کا علاج کرانے کے لیے بھرپور مدد کا اعلان کیا تھا، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ عمر شریف کا علاج امریکا میں کروانے کے لیے ویزے کی درخواست سفارتخانے میں جمع کروا دی ہے۔ادھر سینئر اداکار عمر شریف کی دوران علاج ہسپتال سے تصویر وائرل ہونے پر ان کی اہلیہ زرین عمر نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا لیجنڈ اداکار عمر شریف کی سوشل میڈیا پر ہسپتال سے علاج کے دوران لی گئی تصویر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں عمر شریف اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور بہت کمزور لگ رہے ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس تصویر کو شیئر کرواکر عمر شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…