ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

امراللہ صالح کے ایک ٹھکانے سے طالبان کو ملنے والے ڈالرز اور قیمتی نوادرات کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ، طالبان کیلئے گنتی مشکل

datetime 14  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )سینئر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امراللہ صالح کے ایک ٹھکانے کی ویڈیو شیئر کی جہاں سے طالبان کو نوادرات اور ڈالر ز ملے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ امراللہ صالح کے ایک ٹھکانے سے طالبان ملنے والے

ڈالرز اور قیمتی نوادرات کی ایک جھلک ۔۔۔ طالبان کے لئے گنتی مشکل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے سابق نائب صدرامراللہ صالح کے گھر سے 6 اعشاریہ 5 ملین ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملکی میڈیا کے مطابق امراللہ صالح کے گھر سے 18 سونے کی اینٹیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ افغان رہنما احمد اللہ متقی نے امراللہ صالح کے گھرسے رقم برآمدگی کی تصدیق کی ہے۔ واضع رہے کہ امرااللہ صالح نے ایک ہفتہ قبل ہیں بیان جاری کیا تھا کہ وہ افغانستان میں موجود ہیں اور فرار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وادی پنجشیر میں ہیں۔افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے دور میں امر اللہ صالح نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد خود کو صدر قرار دیا تھا۔ اشرف غنی کے دور میں امراللہ صالح کو وزیر داخلہ بھی بنایا گیا تھا۔امراللہ صالح جو افغانستان کی انٹیلیجنس سروس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، نے لوگوں سے وادی پنجشیر کی مزاحمت میں شریک ہونے کا کہا تھا۔ امراللہ صالح کا کہنا تھا کہ ’وہ کبھی طالبان کے ساتھ ایک چھت کے تلے نہیں بیٹھیں گے۔ کبھی بھی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…