اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے تحفے اس ملک میں لیڈر ہیں جن کو کچھ پتا ہوتا نہیں ایسے عوام کو گمرا ہ کرتے رہتے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی قابلیت کا اندازہ اس سے لگا لیں موصوف کہ رہے ہیں کہ ہم قانون کے خاتمے تک کیمپ میں بیٹھیں گے خدا کیلئے باقی کچھ نہ پڑھیں اخبار ہی پڑھ لیا کریں ابھی تک کوئی قانون بنا ہی نہیں تو ختم کیسے ہو گاانہوںنے طنز کرتے ہوئے کہاکہ کیسے کیسے تحفے اس ملک میں لیڈر ہیں۔