بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

نس پر نس چڑھ جائے تو جان ہی نکال دیتی ہے فوری طور پر راحت پانے کے چند آسان طریقے

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نس پر نس چڑھنا ایک بہت عام سا عمل ہے، لیکن جب بھی جسم کے کسی حصے میں نس چڑھ جائے تو جان ہی نکال دیتی ہے اور اس کو فوری ٹھیک کرنا بہت مشکل عمل بن جاتا ہے تاہم جب تک یہ ٹھیک نہ ہو آپ کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہتے۔

نس پر نس چڑھ جانے کے مختلف اسباب ہو سکتے ہیں سب سے پہلے ان اسباب کے بارے میں جاننا بے حد ضروری ہے کیونکہ اصل سبب کو دور کر کے ہی آپ کسی بھی بیماری کو جڑ سے ختم کر سکتے ہیں، جیسےکہ ٹانگوں میں درد جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے اس ہی طرح نس پر نس چڑھنا جسم میں آئرن کیلشیم وٹامن ڈی یا پوٹاشیم اس کی اہم ترین اسباب میں شامل ہے۔ کے فوڈ کے مطابق اس کے علاوہ کسی بھی نشہ آور چیز کا استعمال کر نا مثلاً کہ شراب نوشی یا تمباکو نوشی کی کثرت کی وجہ سے بدن میں سردی بڑھ جاتی ہے اور جسم کا نچلہ حصہ کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے تو یہ بھی نسوں کی کمزوری اور ٹانگوں، پنڈلیوں کی جکڑن کا سبب بنتی ہے۔ اگر رات کو سوتے وقت پاؤں کی نس چڑھ جائے تو کوئی شخص اسے برداشت نہیں کر سکتا، لیکن ایک بہت ہی آسان گھریلو علاج سے اسے فوری طور پر ٹھیک کیا جا سکتا ہے، وہ کون سا آسان اور گھریلو طریقہ ہے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔اگر آپ کی نس پر نس چڑھ جاتی ہے تو آپ کی جس پاؤں کی نس چڑھی ہے اسی طرف کے ہاتھ کی بیچ کی انگلی کے ناخن کے نچلے حصہ کو دبائیں اور چھوڑیں۔اس عمل کو بار بار دہرائیں اور ایسا تب تک کریں جب تک نس ٹھیک نہ ہوجائے۔ جس پاؤں کی نس چڑھی ہو اس ہی ہاتھ کی بیچ والی انگلی کے ناخن کے نچلے حصے یعنی انگلی کے پور کو دبانے سے نسوں میں ایک پریشر بنتا ہے جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور پاؤں کی نس میں بھی آرام آتا ہے۔ اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں نمک ملا کر اس میں دس منٹ تک پاؤں رکھنے سے پاؤں کی سوزش اور پٹھوں کی اکڑن میں آرام آتا ہے جبکہ نسوں کا کھچاؤ بھی ختم ہو جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…