کراچی(این این آئی)اداکارعمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی طبیعت میں کل سے مزید بہتری نہیں آئی۔ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق ان کی امریکا روانگی کے لیے انتظامات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایئر ایمبولینس کے لئے رابطے جاری ہیں۔قوم سے درخواست ہے انکے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ واضح رہے کہ عمر شریف کئی روز سے آغا خان اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔