بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات، حکمران جماعت تحریک انصاف کوشکست کا سامنا

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)کنٹونمنٹ بورڈ پشاورکے انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کوشکست،پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔پشاور میں 5 جنرل نشستوں کے لئے45 امیدواروں میں مقابلہ ہوا ، تحریک انصاف،پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوا۔

کنٹونمنٹ بورڈ پشاورکے انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کوشکست کاسامنارہا،پاکستان پیپلزپارٹی نے دونشستوں کے ساتھ برتری حاصل کرلی،غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق وارڈ 1 شامی سے آزاد امیدوار نعمان فاروق 705 ووٹ لیکر کامیاب، وارڈ ٹو سے پیپلز پارٹی کے نعیم بخش 593 ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے، وارڈ نمبر تھری سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار فیضان ناظم 1 ہزار 128 ووٹ لیکر کامیاب،وارڈ نمبر فورسے پاکستان پیپلز پارٹی کے یداللہ بنگش 820 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،غیرسرکاری نتائج کے مطابق وارڈ 5 سے پی ٹی آئی کے امیدواراسید سیٹھی 330 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 28 ہزار 33 ہے،،تاہم ٹرن اوٹ کم رہا، دن بھر امیدواروں کے انتخابی کیمپوں میں کارکنوں کارش رہا۔ پشاور کے 5 وارڈز میں 27 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے،انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…