جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیمنٹ کی بوری مزید 200 روپے تک مہنگی، بجری اور سریا کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)تعمیراتی سامان میں 50فیصد تک اضافہ کے باعث گھر بنانے کا خواب ادھورا بن گیا ہے تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ کے باعث کنسٹرکشن انڈسٹر ی شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے

پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اینٹ،سیمنٹ، باجری، سریا، کی قیمتوں میں پچاس فیصدتک اضافہ ہوا ہے سستے گھر کا خواب پورا ہونا مشکل ہو گیا ہے سیمنٹ کی بوری 200روپے تک مہنگی ہو گئی ہے۔ اسٹیل 50سے 60ہزار روپے فی ٹن مہنگا ہو گیا ہے الیکٹرک سامان 30فیصد تک مہنگا ہو گیا ہے۔ سینٹری سامان کی قیمت میں 10سے 30فیصد تک اضافہ ہوا ہے روپے کی قدر میں کمی اوردرآمدی لاگت بڑھنے سے کنسٹرکشن کی انڈسٹری بھی ویران ہو کر رہ گئی ہے۔ سیمنٹ 525روپے سے 750روپے تک پہنچ گئی ہے ٹائل کی قیمت میں 5سے 30روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ پینٹ کی قیمت میں 5سے 20فیصد تک اضافہ ہوا ہے المونیم کی قیمت میں بجٹ کے بعد 20فیصد تک اضافہ ہوا ہے تاجروں کے مطابق درآمدی سامان کی قیمت بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ مزدوری بھی 20فیصدتک مہنگی ہو گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…