بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو5فیصد اضافی نمبرز دینے کا فارمولا طے

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن )پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو5فیصد اضافی نمبرز دینے کا فارمولا طے کر لیا گیا ہے ،میٹرک کے نتائج کا اعلان رواں مہینے کے آخر تک کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فارمولہ جس کے تحت 95فیصد یا اس سے زائد نمبر لانے والے طلبہ کو 5 فیصد نمبر نہیں دیئے جائیں گے بلکہ ان کا اطلاق 95 فیصد سے کم نمبر لانے والوں پر ہوگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کے چیئر مین کا اجلاس ممکنہ طور پر کل ہو گا جس میں اس حوالے سے باقاعدہ طور پر منظوری دی جائیگی۔ تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ رپیٹر اور فیل شدہ امیدواروں پر بھی اضافی نمبرز کا اطلاق نہیں ہوگا۔ رواں سال نہ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہوگا جبکہ مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کے بیٹے کے بارے میں واقعہ پر بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ مالاکنڈتعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کے بیٹے اور نقل وغیرہ کی فراہمی کے لئے نئی پالیسی مرتب کئے جانے کے امکانات ہیں اور ان کے بیٹے کو پا س نہیں کیا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…