جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

مودی حکومت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کردیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستا ن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربھارتی جنگی جرائم کا 131صفحات پر مشتمل ڈوزئیر شائع کر دیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معروف کشمیری حریت رہنما کے انتقال کے بعد بھارتی حکومت اور فوج کی انتہائی منفی سوچ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کے کفن و دفن سے متعلق امور میں بھی نئی دہلی

نے تعصب کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ سب سے بڑے جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرنے والے ملک کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔ اتوار کو دفتر خارجہ میں وفاقی وزیر برائے نسانی حقوق شیریں مزاری، مشیر برائے قومی سلامتی امور کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے ، بھارت کشمیریوں کی آواز دبا رہا ہے ، جب سے ہندوتوا حکومت بھارت میں آئی ہے ان پامالیوں میں اضافہ ہو گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے کو 769 دن ہو چکے ہیں، بھارت کی 9 لاکھ افواج مقبوضہ وادی پرمسلط ہیں، آزاد مبصرین کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں، آج کی دنیا میں انسانی حقوق کا پرچار ہوتا ہے، انسانی حقوق کو اس انداز میں پامال کرنا نامناسب ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سید علی گیلانی طویل عرصہ قید و بند میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے، سید علی گیلانی کے انتقال پر دنیا نے دیکھا کہ

بھارت کی سوچ کیا تھی، سید علی گیلانی کی وفات کے بعد ان کے گھر کے تمام راستے بند کر دیئے گئے،حریت رہنما سید علی گیلانی کے گھر کو گھیرے میں لیا گیا، یہ صورت حال دیکھ کر دنیا میں بسنے والے ہر کشمیری کو تکلیف ہوئی ، ہر پاکستانی اس افسوسناک واقعے کے بعد کرب میں مبتلا تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی

جارحیت پر ڈوزئیر تیار کرلیا ہے، 131 صفحات پر مشتمل اس ڈوزیئر کے تین باب ہیں، پہلے باب میں بھارت کے جنگی جرائم ،دوسرے باب میں فالس فلیگ آپریشنز جبکہ تیسرے باب میں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشششوں کا ذکر ہے۔ ڈوزیئر میں 113 حوالے دیئے گئے ہیں، اس

میں عالمی اور بھارتی اداروں کے حوالے شامل ہیں۔ تیار کئے گئے ڈوزئیر میں انسانی حقوق کی 32 تنظیموں کی رپورٹس ہیں، مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کو پھنسایا جاتا ہے، ان کے گھروں میں اسلحہ رکھا جاتا ہے، ڈوزیئر میں فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی مقابلوں کے بارے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈوزیئر میں ان 1128 افراد

کی نشاندہی کی گئی ہے جو انسانی حقوق کی پامالیوں میں براہ راست ملوث رہے ہیں، ان میں بھارتی فوج کے میجر جنرل، بریگیڈیئر اور دیگر سینیئر افسران شامل ہیں، اس ڈوزیئر میں ماورائے عدالت قتل، پیلٹ گنز کا استعمال، خواتین کی بے حرمتی اور جلائی گئی املاک کا بھی ذکر ہے۔ ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں پیلٹ گنز کا استعمال،

متاثرہ بچوں کی ویڈیوز اور کیمیکل ہتھیاروں کو استعمال کرنے کے ثبوت بھی شامل ہیں۔اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے 89 گاؤں میں 8652 اجتماعی قبریں موجود ہیں، یہ وہ قبریں ہیں جو بھارتی افواج نے بے گناہ کشمیریوں کو قتل کر کے بنائی ہیں، مقامی افراد کے مطابق قتل ہونے والوں کو بے دردی سے مارا گیا، 2014 کے

بعد 30 ہزار افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارت نے سید علی گیلانی کا جنازہ نہیں ہونے دیا لیکن پاکستان کے ہر شہر بلکہ ہر گائوں میں ان کا جنازہ پڑھایا گیا ہم دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے ۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزار نے کہا کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ا پنی قراردادوں

پر عمل کرائے ،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نو ٹس لے اور یورپی یونین مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھارت سے سوال کرے ۔ سلامتی کونسل کی سربراہی ایک ایسے ملک کو دیدی گئی جو ہندتوا کا علمبردار ہے ، عالمی دنیا مسلہ کشمیر پر دوغلی پالیسی اپنا رہی مغربی

ممالک کے اس دہرے معیار کو بے نقاب کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کشمیری عوام کے خلاف کیمیکل ہتھیار اور پیلٹ گنز کا استعمال کر رہی ہے کہا جاتا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اس لیئے اسے دبائو مغربی ممالک کی بھارت سے تجارت ہے لہذا اسے کچھ نہ کہو ۔ مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر

میں بھارتی مظالم کے حوالے سے دنیا پاکستان کی رائے سے اتفاق کر رہی ہے جبکہ بھارت نے فیک نیوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا دنیا آج بھارت کے جھوٹے بیانئے کو ماننے کو تیار نہیں ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے پاکستان مسلل دنیا کو آگاہ کر رہا ہے دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کی سمجھ

اب آ رہی ہے پاکستان بھارتی کی حقیقت بیان کرنے کا کام جاری رکھے گا پہلے دنیا جواب نہیں دیتی تھی اب دے رہی ہے لیکن جیسے جواب دینا چاہے ویسے نہیں دے رہی ۔ پہلے یہ بات پاکستان نہیں کر تا تھا لیکن اب کرتا ہے ای یو لیب انفارمیشن 15سال سے کام کر رہی تھی 140ممالک میں بھارت نے پاکستان کے خلاف فیک نیوز کی مہم چلائی ای یو لیب انفارمیشن کو پہلے بے نقاب کیوں نہیں کیا گیا؟ ہمیں دنیا کا بھارت سے مفادات کا سب پتہ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…