جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

”وزیرجتنا زیادہ موٹا ہوتا ہے اتنی ہی زیادہ کرپشن کرتا ہے“ ریسرچ میں دلچسپ انکشاف

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال معاشیات کا ’اگنوریبل پرائز‘ المعروف ’آئی جی نوبل پرائز‘ ایک ایسی تحقیق پر دیا گیا ہے جس میں سیاست دانوں کے موٹاپے اور کرپشن میں تعلق ثابت کیا گیا ہے۔یہ تحقیق پچھلے سال مونٹ پیلیئر بزنس سکول، فرانس کے پاولو بلاواٹسکی نے 15 ملکوں کے 299 سیاست دانوں پر کی تھی جس سے معلوم ہوا تھا کہ جن ممالک میں حکمران

طبقے کے سیاست دانوں میں موٹاپا عام ہوتا ہے، وہاں کرپشن بھی زیادہ ہوتی ہے۔ان ممالک میں آرمینیا، آذربائیجان، بیلارس، ایستونیا، جارجیا، قازقستان، کرغیزستان، لاتویا، لتھوانیا، مالدووا، روس، تاجکستان، ترکمانستان، یوکرین اور ازبکستان شامل تھے۔
بلاواٹسکی کی اس انعام یافتہ تحقیق کے نتائج ریسرچ جرنل ’’اکنامکس آف ٹرانزیشن اینڈ انسٹی ٹیوشنل چینج‘‘ میں پچھلے سال شائع ہوئے تھے ’اگنوریبل پرائز‘ (Ig Nobel Prize) گزشتہ اکتیس سال سے ہر سال ایسی سائنسی تحقیقات پر دیا جارہا ہے جو بظاہر مضحکہ خیز اور ہنسا دینے والی ہوں لیکن دراصل بہت سنجیدہ اور سوچنے پر مجبور کرنے والی بھی ہوں۔پروفیسر ڈاکٹر بلاواٹسکی نے اپنی تحقیق میں 15 ممالک کے 299 سیاست دانوں کے چہروں کی سامنے سے کھینچی گئی تصاویر جمع کیں، جو 2017 میں لی گئی تھیں۔اس کے بعد ایک خاص کمپیوٹر پروگرام استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ہر سیاست دان کا ’باڈی ماس انڈیکس‘ (بی ایم آئی) معلوم کیا۔یہ سافٹ ویئر بطورِ خاص اسی مقصد کےلیے بنایا گیا ہے جبکہ اس کی کارکردگی بھی بہت اچھی اور قابلِ بھروسہ ہے۔

’بی ایم آئی‘ کسی شخص کے قد اور وزن میں تعلق کو ظاہر کرتا ہے، جسے موٹاپے کی پیمائش کا عالمی معیار تسلیم کیا جاتا ہے۔پروفیسر بلاوٹسکی نے ان تمام سیاست دانوں کا انفرادی بی ایم آئی معلوم کیا، جس کی بنیاد پر انہوں نے 2017 کے دوران ہر ملک کی سرکاری کابینہ میں شامل سیاست دانوں کا انفرادی بی ایم آئی آپس میں جمع کیا اور حاصل ہونے والے ’مجموعی بی ایم آئی‘ کا

جائزہ لیا۔اس تجزیئے سے انہیں معلوم ہوا کہ جن ملکوں کی سرکاری کابینہ (یعنی حکومت) اپنے مجموعی بی ایم آئی کے لحاظ سے ’’زیادہ وزنی‘‘ تھی، ان ملکوں میں کرپشن بھی اتنی ہی زیادہ رہی تھی۔کس ملک میں کتنی کرپشن ہے؟ یہ جاننے کےلیے پروفیسر بلاوٹسکی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس، کرپشن کنٹرول کےلیے سرکاری اقدامات سے متعلق ورلڈ بینک کا عالمی انڈیکس، اور بین الاقوامی ’انڈیکس آف پبلک انٹیگریٹی‘ سے استفادہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…