اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہمیں مثبت اشارے ملے ہیں کہ عالمی برادری جلد طالبان حکومت تسلیم کرلے گی۔ تفصیلات کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کے جاری کردہ بیان کے مطابق عالمی برادری کی جانب سے طالبان حکومت تسلیم کرنے کے حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں
اور ہماری کوشش جاری ہے ہیں کہ دنیا ہماری حکومت کا مانے ۔ ہم نے عالمی برادری کے مطالبات مانے ہیں، ملک میں سکیورٹی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے سے لیکر اس بات کی یقین دہانی تک افغانستان عالمی برادری کے لئے خطرہ ثابت نہیں ہوگا ہم نے تمام وعدے پورے کئے۔ہم بھی چاہتے ہیں امن وامان قائم رہے۔