بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی فوج کا ایک اور پروپیگنڈا ٗ اداکار شان شاہد اور عمیر جسوال کو شہید قرار دیدیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی (ر) میجر جنرل ہرشا ککڑ نے معروف پاکستانی اداکار شان شاہد اور گلوکار عمیر جسوال کو پاک فوج کے افسران سمجھ کر وادی پنجشیر میں ان کی شہادت کے دعوے کو حقیقت مان لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے میجر جنرل (ر) جی ڈی بخشی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ پنجشیر میں لڑائی کے دوران پاکستان کو

بھاری جانی نقصان ہوا۔ پنجشیر میں پاکستان کے سات افسران، 12 جونیئر افسران اور 75 کمانڈوز شہید ہوئے جبکہ دیگر کچھ زخمی بھی ہوئے۔جی ڈی بخشی کی اس ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے فوجی ڈاکٹر نامی اکائونٹ نے پاکستانی فلم یلغارکی ایک تصویر شیئر کی جس میں شان شاہد، عمیر جسوال اور بلال اشرف موجود تھے۔اس اکائونٹ کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ میجر اعجاز (شان)اور کیپٹن جعفر (عمیر جسوال)میرے کلاس فیلو تھے جو پنجشیر میں شہید ہوگئے۔ انہیں پشاور میں سپردِ خاک کیا گیا، آئی ایس پی آر اِن ہلاکتوں کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ دونوں بہادری سے لڑے۔دوسری جانب میجر جنرل (ر) ہرشا ککڑ نے بنا تصدیق یہ ٹوئٹ شیئر کر دی اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔انہوں نے لکھا کہ یہ پنجشیر وادی اور پاکستانی ہلاکتوں کی سچائی ہے، متوقع طور پر مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے جھوٹ بولا اور پاکستان نے ہلاکتوں کو ماننے سے انکار کردیا، شرمناک قیادت والی یہ شرمناک قوم اپنے مرنے والوں کو عزت نہیں دے رہی۔

شان شاہد نے ٹوئٹس پر جواب دیتے ہوئے فوجی لباس میں تصویر شیئر کی اور طنزیہ لہجے میں ہیلو کہا۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی بھارتی افسران کی ان بھونڈی حرکتوں سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور اس واقعہ پر کئی میمز بھی بن چکے ہیں۔ شان شاہد نے بھی اسے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا جس پر متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…