جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

خواتین کی کرکٹ پر پابندی نہیں لگائی، افغان کرکٹ بورڈ

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ خواتین کی کرکٹ پر پابندی نہیں لگائی۔افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں

حصہ لینے کے خواہاں ہیں جس کے لیے اسکواڈ کا جلد اعلان کریں گے۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق عبوری حکومت اس ضمن میں جلد لائحہ عمل دے گی۔ افغان کرکٹرز ہیرو ہیں کیونکہ انہوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے اور آئندہ بھی ملک کا نام روشن کریں گے۔کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آسٹریلیا سمیت تمام ممالک سے کرکٹ کی بحالی کے لیے رابطے کریں گے جبکہ ایک روزہ، ٹی ٹوئنٹی اور ڈومیسٹک کرکٹ کوہر سطح پر ترقی دیں گے۔چند روز قبل طالبان رہنما احمد اللہ وقاص کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے ہر قسم کے کھیل پر پابندی ہو گی جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔آئی سی سی کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے، افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر کھیل پر منفی اثرات پڑیں گے۔ خواتین کو اجازت نہ دینے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…