بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنک نے لاکر میں رکھا ہوا اینکر ماریہ میمن کی والدہ کا زیور لوٹ لیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر ماریہ میمن کی والدہ کا بینک نے لاکر میں رکھا ہوا زیور لوٹ لیا۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماریہ میمن نے کہا کہ میری والدہ کی وفات کے چند ہفتوں بعد میرے والدلاہور میں

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی ماڈل ٹاؤن برانچ میں گئے جہاں پر میری والدہ اور ان کا مشترکہ لاکر تھا، اس موقع پر بینک سی ایس آر اور بینک منیجر نے لاکر چلانے کی اجازت نہیں دی۔ ماریہ میمن کے مطابق اپنی موت سے کچھ دن قبل میری والدہ نے میری بہن کو بتایا تھا کہ ان کے لاکر میں زیورات موجود ہیں۔ ان کے مطابق یو بی ایل نے ان کے والد سے جانشینی سرٹیفکیٹ طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کو بینک پر یقین تھا، ماریہ میمن نے بتایا کہ میری بہن بیرون ملک تھی اس لئے یہ معاملہ ہم نے بعد میں حل کرنے کا سوچا لیکن دو ہفتے قبل اس پر تیزی سے کام کیا اور ہم نے مذکورہ لاکر تک رسائی حاصل کر لی، جب میرے والد نے لاکر کھولا تو اس میں صرف خالی زیورات کا کیس تھا، ان کا کہنا تھا کہ بینک نے ہماری ماں کا سونا لوٹ لیا ہے، ماریہ میمن اور ان کے گھر والوں نے بینک کے خلاف شکایت بھی درج کرائی ہے۔ بینک نے اس سارے معاملے سے انکار کیا ہے۔ ماریہ میمن نے ٹوئٹر پر کہا کہ براہ کرم اپنے لاکر کی حفاظت کو یقینی بنائی، اسے چیک کریں، خاص طور پر اگر یہ یو بی ایل ماڈل ٹاؤن برانچ میں ہے تو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…