منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”مولانا صاحب! 2 سال قبل افطار پارٹی میں تاخیر سے کیوں آئے؟“ پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمان کو چیلنج، 10 سوالوں کے جواب مانگ لئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کو 10 سوالوں کے جواب دینے کا چیلنج کردیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان میں اگر اخلاقی جرات ہے تو ان سوالات کا جواب دینے کے لئے کسی بھی پلیٹ فارم پر آجائیں۔ انہوں نے سوال کیاکہ مولانا فضل الرحمان صاحب بتائیں کہ

دو سال پہلے زرداری ہاؤس میں ہونے والی افطار پارٹی میں تاخیر سے کیوں آئے؟ مولانا فضل الرحمان صاحب بتائیں کہ وہ کون لوگ تھے کہ جن سے ملاقات کی وجہ سے آپ افطار پارٹی میں تاخیر سے آئے؟ مولانا فضل الرحمان صاحب بتائیں کہ آزادی مارچ کو کس کے کہنے پر اور کس معاہدے کے تحت ختم کیا؟۔فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب آزادی مارچ کے خاتمے کی شرائط کو عوام کے سامنے کیوں نہیں لاتے؟ مولانا فضل الرحمان صاحب بتائیں کہ استعفوں کا معاملہ بیچ میں لاکر آپ نے لانگ مارچ کو کیوں اور کس کے کہنے پر رکوایا؟ مولانا فضل الرحمان صاحب بتائیں کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے آپ نے سندھ حکومت سے کیوں ڈی سی اور ایس پی کو لگوانے کی فرمائشیں کیں؟۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان صاحب بتائیں کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو استعمال کرکے آپ نے ٹھیکوں کے حصول اور تعمیراتی بلوں کے اجراء کی کوششیں کیوں کی؟ مولانا فضل الرحمان صاحب بتائیں کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرکے وفاق میں پی ٹی آئی کے خلاف جدوجہد کیا دوہری پالیسی نہیں؟۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان صاحب بتائیں کہ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر آپ نے پاکستان پیپلزپارٹی کو کس کے کہنے پر نشانہ بنانا شروع کیا؟ مولانا فضل الرحمان صاحب بتائیں کہ آپ نے استعفوں کا جو اعلان کیا تھا، اس پر ابھی تک عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…