بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کے بیٹے کو بہت حقیقت پسندانہ اور سادہ پایا، اوبر ڈرائیور وزیراعظم عمران خان کے بیٹے کو ٹیکسی میں دیکھ کر دنگ رہ گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) برطانیہ میں اوبر ڈرائیور وزیراعظم عمران خان کے بیٹے کو ٹیکسی میں دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ٹیکسی ڈرائیور نے جاری کیے گئے آڈیو پیغام میں بتایا کہ جب سلیمان اپنے فلیٹ سے نکل کر گاڑی میں بیٹھ رہے تھے تو ان کو دیکھ کر مجھے لگا کہ شاید میں اس نوجوان کو جانتا ہوں،

میرے ذہن میں آیا کہ یہ کوئی گلوکار یا اداکار ہوگا۔ جب میں نے اوپر ایپ پر ان کا نام دیکھا تو سمجھ گیا کہ یہ عمران خان کے صاحبزادے ہیں۔جب وہ گاڑی میں بیٹھے تو میں نے تصدیق کی کہ کیا آپ عمران خان کے بیٹے ہیں۔میں نے کہا کہ میں یقین نہیں کر پا رہا کہ میں موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیٹے کو ٹیکسی میں بٹھا کر لے جا رہا ہوں۔جس پر سلیمان خان نے بتایا کہ میں تو اکثر اوبر کا ہی استعمال کرتا ہوں۔عمران خان کے بیٹے کو بہت حقیقت پسندانہ اور سادہ پایا۔جب ان سے تصویر بنوانے کی درخواست کی تو کہا کہ آپ بنا سکتے ہیں۔اوبر ڈرائیور نے مزید بتایا کہ کہ وقت کی کمی کے باعث مجھے انہیں واپس چھوڑنا پڑا کیونکہ ان کی ٹرین کا وقت نکل رہا تھا۔لیکن میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وزیر اعظم کا بیٹا ٹیکسی اور ٹرین میں سفر کر رہا ہے۔اگر یہی پر سابق وزرائے اعظم اور صدور کے بچے ہوتے تو وہ اوبر میں سفر بالکل نہ کرتے۔میں یہ دیکھ کر بھی حیران ہوا کہ وزیراعظم پاکستان کے بیٹے کو ہائی کمیشن کی جانب سے بھی کوئی پروٹوکول نہیں دیا گیا،یہ بہت بڑی بات ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بیٹا اوبر اور ٹرین پر سفر کر رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سلمان خان نے یہ بھی بتایا کہ وہ جنوری میں پاکستان آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…