پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن پرحملہ کرنے والے وزراء کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے،ن لیگ کا مطالبہ

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پرحملہ کرنے والے وزراء کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے،الیکشن کمیشن کو بے اختیار بنا کر وزیر اعظم کو اختیار دینے کا منصوبہ ہے،اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین اتنی اچھی ہے تو پھر سوالات کے جواب کیوں نہیں دئیے جارہے،

وزیر اعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے، پاکستان کسی کے والد صاحب کی جاگیر نہیں، کالے قوانین کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔ہفتہ کو یہاں مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کے ہمراہ مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ ورز جس طرح قائمہ کمیٹی میں الیکشن کمیشن پر دھاوا بولا گیا،الیکشن کمیشن کیخلاف اس وقت باتیں کی گئیں جب فراڈ مشین پر بات ہو رہی تھی،فراڈ مشین کا مقصد انتخابات چوری کرنا ہے،الیکٹرانک فراڈ مشین کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرا نے الیکشن کمیشن پر حملے کیے جو شرمناک ہیں،الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے تحت کارروائی کا اختیار بھی حاصل ہے،الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وفاقی وزراء کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتخابات میں اصلاحات کیلئے 119 اجلاس بلوائے اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیلئے صرف تین اجلاس ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کی آج جو باتیں کر رہے ہیں وہ کل اسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے تھے،۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت وزیراعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے،پاکستان کسی کے والد صاحب کی جاگیر نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ مہنگائی پر پوچھا جائے تو کہا جاتا ہے این آر او نہیں ملے گا

کہا پارٹی فنڈنگ کو ظاہر کرنا نئے انتخابی اصلاحات قانون میں ختم کر دیا جائے گا،ایسا قانون متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے پارٹی فنڈنگ کو ظاہر کرنالازم نہیں ہوگا ایسے کالے قانون کو منظور نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ پی ایم ڈی اے کے زریعے صحافیوں کو دبایا جا رہا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں رازی داری برقرار نہیں رہ سکتی،الیکٹرانک ووٹنگ مشین فارم 45 نہیں دے سکتی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…