شاہ سلمان کا زبردست اقدام ، وزٹ ویزوں اور اقاموں کی معیاد کی بلا معاوضہ توسیع کااعلان

11  ستمبر‬‮  2021

ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جنرل پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے مملکت سے باہر کے تارکین وطن کے لیے اقامہ کی مدت میں توسیع ، وزٹ ویزوں کی میعاد میں توسیع اورآمد ورفت کے ویزوں میں بغیر

کسی فیس کے 30 نومبر 2021 تک مفت خود کار توسیع شروع کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویزوں کی معیاد میں بلا معاوضہ توسیع ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت کویڈ 19 کے اثرات اور نتائج سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رکھے گی۔ ویزوں اور اقاموں کی مدت میں توسیع بھی مملکت کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی مسلسل کوششوں کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ تاکہ احتیاطی تدابیر کے تحت شہریوں اور غیرملکی باشندوں کی حفاظت کی ضمانت دی جائے اور وبا کے معاشی اور مالی اثرات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے کہا کہ ویزوں کی معیاد میں توسیع قومی معلومات مرکز کے تعاون سے خود کار طریقے سے کی جائے گی۔ اس کے لیے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ کوارٹر جانے کی ضرورت نہیں۔اس ضمن میں مملکت سے باہرکے ان ممالک کے رہائشیوں کے لیے جن سے فضائی آمد ورفت معطل نہیں

کے اقامہ اور واپسی کے ویزوں کی مدت میں 30 نومبر 2021 تک توسیع کی جائے گی۔مملکت سے باہر آنے والے زائرین کے وزیٹر ویزے کی مدت میں بھی 30 نومبر تک توسیع کی جائے گی، بہ شرطیکہ کہ ان ممالک کے شہریوں کے کرونا وبا کی وجہ سے آمد ورفت پر پابندی نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…