پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کیخلاف کارروائی کا وقت آگیا ، اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے بعد ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دیدی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں بینیٹ نے کہا کہ اسرائیل اس

رپورٹ میں بیان کردہ صورت حال کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اپنی طاقت سے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران دنیا سے جھوٹ بولتا رہتا ہے اور ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے پروگرام کو فروغ دیتا ہے جبکہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے انکار کرتا ہے۔بینیٹ نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی ایران کی کوششوں پر فوری بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ایک مضبوط بین الاقوامی موقف ایرانی حکومت میں تبدیلی لا سکتا ہے۔وزیر اعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ کارروائی کا وقت آگیا ہے۔ اس لیے کسی کو یہ امید نہیں رکھنی چاہیے کہ ایران مذاکرات کے ذریعے اپنے راستے بدلنے پر آمادہ ہو جائے گا۔ ہم اسے طاقت کے ذریعے جوہری میدان میں شکست دیں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…