جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

دبئی نے زائرین کیلئے منفرد پاسپورٹ کا اجراء کر دیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی) دبئی ایکسپو2020 کا خصوصی پاسپورٹ زائرین کو اپنی مرضی کے مطابق دنیا بھرکی ایک منفرد سیاحت کی اجازت دے گا اور وہ اس کی بدولت 200 سے زیادہ پویلینز کے دورے کرسکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ حقیقی پاسپورٹ کی طرح،ایکسپو2020 کا ہرپاسپورٹ دوسرے سے مختلف ہے اور یہ سیکورٹی کی نمایاں خصوصیات کا حامل ہے

،ہرپاسپورٹ کا ایک منفرد نمبر ہے،اس پر پاسپورٹ سائز کی تصویرچسپاں ہوگی، ذاتی تفصیلات کا اندراج ہوگا اور ہر صفحے پر پوشیدہ واٹر مارک میں تصاویروغیرہ شامل ہیں۔50 صفحات پرمشتمل اس کتابچے میں ایکسپو2020 کے تیم اہم موضوعات (تھیمز)یعنی موقع پویلین کا مشن ممکن، موبیلٹی پویلین کا الف اور پائیداری پویلین ٹیرا کے علاوہ مشہورالوصل پلازا کی تصویر بھی شامل ہے۔پاسپورٹ میں متحدہ عرب امارات کے گولڈن جوبلی سال کے موقع پرایک خصوصی صفحہ مختص کیا گیا ہے۔اس پر سونے کے ورق میں مہر لگی ہوئی ہے۔اس میں ملک کے بانی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی1971کی تصویر ہے۔زائرین دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 یا آن لائن یا دبئی ایکسپو 2020 کی جگہ پر تمام اسٹورز سے 20 درہم (5.45 ڈالر) میں پاسپورٹ خرید کرسکتے ہیں۔یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی دبئی ایکسپو 2020دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی اجتماع ہوگی۔اس میں روزانہ 60 سے زیادہ براہ راست تقریبات ہوں گی۔ یہ نمائش مسلسل 182 دن تک جاری رہے گی اور اس میں دنیا کی مختلف رنگا رنگ ثقافتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…