منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

گردوں کو مضبوط بنانے اور ان کو واش کرنے کا آسان گھریلو نسخہ

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گردوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ہمارے جسم میں موجود فاضل مادوں کے اخراج کا ایک اہم ذریعہ ہیں اور اگر گردے صاف نہیں رہیں گے تو جسم بھی صاف نہیں رہ سکے گا۔جن لوگوں کے گردے صحیح سے کام نہیں کرتے وہ ہر ماہ ڈائلاسز کرواتے ہیں جوکہ بہت تکلیف دہ عمل ہے اس لئے آج کے-فوڈز میں جانیئے ایسے طریقے جن کے استعمال سے آپ کو نہ ڈائلاسز کروانے کی

ضرورت پڑے گی اور نہ ہی گردے واش کروانے کے دیگر مسائل سے نمٹنا پڑے گا۔کے فوڈ کے مطابق اجوائن کا پانی صبح نہارمنہ پینے سے گردے صاف ہو جاتے ہیں، اس کا استعمال کرنے کے دو طریقے ہیں ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ اجوائن کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ رات کو اجوائن کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر اس پانی کو پی لیں اور گلاس میں موجود اجوائن کو اگر آپ چبا کر کھائیں تو اس سے گردوں سمیت جگر کی صفائی بھی ہوگی اور دل بھی مضبوط ہوگا۔نمکیات کا جسم میں زیادہ تعداد میں شامل ہونا گردوں کے لئے نقصان دہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ گردے نمکیات کو جزب نہیں کر پاتے اور اس کی وجہ سے ان کے کام میں سستی آ جاتی ہے جوکہ بہت نقصان دہ ہے۔ لہٰزا بلکل نمک کا استعمال نہ کریں۔ کھانے میں نمک کو شامل کریں لیکن سالن بننے کے بعد اوپر سے چھڑک کر نہ کھائیں، اس کے علاوہ اگر آپ نے زیادہ نمک کا کھانا کھا لیا ہو تو فوری کھیرہ کھا لیں۔ہلدی ہر بیماری کو دور کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے جس کی وجہ اس کا اینٹی بائیوٹک ہونا ہے، گردوں کے عارضے میں آپ ہلدی کو بس بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور ڈائلاسز کو بھول جائیں۔ ایک کپ پانی کو ابالیں۔ اس میں ایک چمچ لیموں کا رس، آدھا چمچ چینی اور چُٹکی بھر نمک شامل کر کے ابالیں۔ اس کو رات سونے سے پہلے اور صبح نہارمنہ پی لیں۔گردے صاف بھی ہو جائیں گے اور جسم میں موجود کسی بھی قسم کے جراثیم با آسانی خارج ہو جائیں گے۔مولی میں پوٹاشیئم، سوڈیئم، وٹامن سی اور فولک ایسڈ پایا جاتا ہے جس کا ہر کھانے کے بعد استعمال کرنا آپ کے گردوں کی صحت کے لئے مفید ہے اس لئے اگر آپ چاہتے ہیں کہ صحت مند رہیں تو مولی کو سلاد کے طور پر روزانہ کھائیں۔کلونجی کو ہر مرض کی شفاء سمجھا جاتا ہے اس میں موجود Thymoquinone گردوں کو طاقت دیتی ہے اور جسم کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ کلونجی کو کھانوں میں ڈال کر استعمال کریں یا پھر روزانہ ایک کپ کلونجی کا قہوہ بناکر ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیں اس سے آپ کو جلد فائدہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…