منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلوچستان میں ابھرنے والے جزیرے پر میتھین گیس کے شواہد مل گئے

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحل کنڈ ملیر کے قریب نیا جزیرہ ابھر آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ بڑے رقبے پر محیط ہے۔ سمندر میں یہ جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔

حکام کے مطابق سمندر میں ابھرنے والے یہ جزیرے اکثر وبیشتر ابھرنے کے کچھ عرصے بعد دوبارہ غائب ہوجاتے ہیں۔کراچی سے 240 کلومیٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کا ساحل واقع ہے۔ جہاں، پہاڑ، صحرا اور سمندر ایک جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔کنڈ ملیر بلوچ ماہی گیروں کی ایک چھوٹی سی بستی ہے جو ایک پہاڑی پر آباد ہے۔ سفید ریت پر نیلا پانی اور موجیں مارتا سمندر اس بستی کے نیچے موجود ہے۔ کنڈ ملیر کو بلوچستان کا جادوئی ساحل بھی کہا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کنڈ ملیر کے قریب ابھرنے والا جزیرہ ساحل کی اہمیت کو بڑھا سکتا ہے۔ حکام اس جزیرہ کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے قریب واقع ساحل سونمیانی کے قریب سمندر میں ایک نیا جزیرہ ابھر آیا ہے۔تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نے بتایا کہ سونمیانی کے قریب یہ نیا جزیرہ مغرب میں نمایاں ہوا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ جزیرے کا ابھرنا زیر زمین اور ساحلی علاقوں میں میتھین گیس کے دیگر معدنیات کی موجودگی کا اشارہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسی مقام پر 2010ء اور 2000ء میں بھی جزیرے ابھرے تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر نے مزید بتایا کہ اس علاقے میں جیولو جیکل سرگرمیاں زیادہ ہونے کے بعد جزیرے ابھرتے ہیں۔ معظم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھرنے والے جزیرے کچھ عرصے بعد دوبارہ سمندر میں ڈوب جاتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…