اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )داعش کا اہم ترین رہنما افغانستان میں جنم واصل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا اہم رہنما فاروق بنگلزئی افغانستان کے ضلع زرنج نیمروز میں ہلاک ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابقداعش کا رہنما افغان طالبان کیساتھ لڑائی میں مارا گیا ہے ۔
فاروق بنگل زئی کے الزام تھا کہ وہ ننگر ہار سے بیٹھ کر داعش کے نیٹ ورک کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرتا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق داعش کے رہنما نے ہزارہ ، پولیس اہلکاروں سمیت عیسائی برادری کو اپنا ہدف بنایا ہے ۔ ادھر پاکستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور میں آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔دہشت گردوں کو آئیڈیل پارک ٹاؤن شپ سے گرفتار کیاگیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد میں جنید ضیا ، محمد وقاص اور محمد جواد شامل ہیں۔ ان کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔سی ٹی ڈی نے بیان میں کہا کہ ملزمان سے دستی بم ، بارودی مواد ، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔ ان کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حساس تنصیبات تھیں