اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد آفریدی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلانہ حملے میں سجاد آفریدی کے بھائی کی موت پر گہرا دکھ وافسوس ہے ،نا اہل حکومت کی جہ سے ملک میں
لا اینڈ آرڈر تباہ ہو گیا ہے پولیس اور دوسرے سیکیورٹی ادارے اگر محفوظ نہیں تو عام عوام کی کیا حالت ہو گی ۔ اپنے بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ سات آئی جی تبدیل کرنے والوں نے پولیس سمیت تمام اداروں کو تباہی کی دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ،واقعہ کی فوری طور پر اعلی سطح کی تحقیقات کی جائیں اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد سے جلد کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیے ۔