اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ملک بھر میں آخری کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 13ماہ کے بعد 168روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی ہے ۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید167.60روپے سے بڑھ کر167.90روپے اور قیمت فروخت167.70روپے سے بڑھ کر168روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید168روپے سے بڑھ کر168.30روپے اور قیمت فروخت168.40روپے سے بڑھ کر168.70روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید197.40روپے سے بڑھ کر198.20روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر199.80روپے ہو گئی جبکہ2روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 230.50روپے سے بڑھ کر232روپے اور قیمت فروخت232روپے سے بڑھ کر234روپے پر جا پہنچی۔