اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول سنبھالنے کے بعد یہودی کمیونٹی کا آخری رکن بھی افغانستان سے واپس اپنے ملک لوٹ گیا ۔ خبر ایجنسی کے مطابق آخری رکن کا افغانستان سے نکالنے کیلئے ایک اسرائیلی امریکی تاجر نے کردار ادا کیا ہے ۔ اسرائیلی امریکی تاجر کے مطابق یہودی کمیونٹی کے آخری رکن کا افغانستان سے انخلاء بدھ کو ہوا اور وہ ایک پڑوس ملک پہنچ چکا ہے ۔