جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

اعظم سواتی کی صدر کے سامنے الیکشن کمیشن اراکین کو دھمکیاں، صدر عارف علوی الیکشن کمیشن اراکین سے پوچھتے رہے استعفیٰ کب دیں گے، تہیکہ خیز انکشافات

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ اعظم سواتی نے ایوان صدر میں الیکشن کمیشن کے اراکین کو دھمکیاں دیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز ہوا اور اس موقع پر صدر عارف علوی بھی موجود تھے، لیگی سینیٹر نے کہا کہ اس موقع پر صدر عارف علوی نے الیکشن کمیشن اراکین کا ساتھ دینے کے بجائے ان سے پوچھا کہ وہ استعفیٰ کب دیں گے،

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اور پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان کے سخت الزامات کے بعد الیکشن کمیشن حکام نے احتجاجاً اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جبکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سینیٹ انتخابات کو اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے بارے ترمیمی بلز کوکثرت رائے سے مسترد کردیا،بلز پر ووٹنگ میں حکومتی رکن کمیٹی کو آن لائن شرکت کی اجازت نہ ملنے پر حکومتی اراکین بھی واک آؤٹ کرگئے، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اوروزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کی رازداری نہ ہونے کا دعویٰ ہی بے بنیاد ہے،مشین کے ذریعے ووٹنگ سے بیلیٹ پیپرز کے مشکلات ختم ہونگی اور شفافیت زیادہ ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہا ہے، ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں، الیکشن کمیشن ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہا،اسی وجہ سے الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کرتے ہیں،الیکشن کمیشن نے دھاندلی زدہ الیکشن کرانے کیلئے پیسے لئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ آئین سے الیکشن کمیشن کو نکال دینا چاہیے، عام انتخابات کرانے کا اختیار حکومت وقت کو دینا چاہیے،

جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر تاج حیدر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وفاقی وزیر شبلی فراز وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سمیت وزارت کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن

آئین کے تابع ادارہ ہے جس کا کام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے ایسے ادارے کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں تحفظات کا اظہار کرنا درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جن خدشات کا اظہار کیا ہے وہ ادارے کی اپنی کمزوریوں کا اظہار کرتی ہے جو درست نہیں ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب

سے ووٹ کی رازداری نہ ہونے کا دعویٰ ہی بے بنیاد ہے،مشین کے ذریعے ووٹنگ سے بیلیٹ پیپرز کے مشکلات ختم ہونگی اور شفافیت زیادہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تجرباتی بنیادوں پر آزمائش بھی الیکشن کمیشن کی زمہ داری تھی۔مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خریداری سمیت سٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے خط لکھا مگر الیکشن کمیشن نے کوئی جواب نہیں

اسی طرح مشینوں کی خریداری پر 150ارب روپے کے اخراجات بھی مفروضہ ہے۔اس موقع پر سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے اور اسی وجہ سے الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کرتے ہیں،الیکشن کمیشن نے دھاندلی زدہ الیکشن کرانے کیلئے پیسے لئے ہوئے ہیں اس موقع پر الیکشن کمیشن کے حکام احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…