منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان کے معاملے پر ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتی ہیں، آسٹریلوی کپتان

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتی ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق ٹیسٹ کا درجہ رکھنے والی ٹیموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ خواتین کرکٹ کے لیے بھی متحرک ہوں اور طالبان کی جانب سے خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے اعلان کے بعد آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی

جانب سے افغانستان کی مردوں کی ٹیم کے ساتھ ہونے والے پہلے اور تاریخی ٹیسٹ کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کو مکمل طور پر سپورٹ کرتے ہیں اور اس کے اثرات ورلڈ کپ پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ٹم پین نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے پر ورلڈ کپ کے موقع پر ٹیمیں ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کے حوالے سے بات کریں گی۔ٹیم پین نے کہا کہ ہم نے آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی تبصرہ نہیں سنا لہذا یہ بہت دلچسپ ہو گا کہ بین الاقوامی کرکٹ باڈی کہاں کھڑی ہوتی ہے۔آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ اگر ٹیمیں افغانستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیں اور حکومتیں انہیں اپنے علاقے میں آنے کی اجازت نہ دیں تو کس طرح سے کوئی بھی ٹیم آئی سی سی ایونٹ میں شریک ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ برابری اور خواتین کے حقوق ہوبارٹ میں شیڈول ٹیسٹ سے بہت زیادہ اہم ہیں، طالبان خواتین کو ہر قسم کے اسپورٹس سے روک رہے ہیں جس کے آئی سی سی کی سطح پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ٹیم پین نے کہاکہ خواتین اور انسانی حقوق کے حوالے سے میں سمجھتا ہوں کہ اپنی آدھی آبادی کو کچھ کرنے سے روکنے والے ممالک سے ہمیں کسی قسم کا تعلق نہیں رکھنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…