جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب کا2024میں برقی کاروں کی مقامی طور پر تیاری شروع کرنے کا ااعلان

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)لیوسڈ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں سعودی عرب میں برقی گاڑیوں کی تیاری شروع کر دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں معیار اور کوالٹی یقینی بنانے کے ادارے کے نائب سربراہ سعود العسکرکا کہنا تھا کہ لیوسڈ کمپنی نے

سعودی عرب میں گاڑیوں میں برقی گاڑیوں کی فیکٹری لگانے کے لئے درخواست جمع کروا دی ۔لیوسڈ کمپنی میں زیادہ تر حصص سعودی عرب کے خود مختار مالیاتی فنڈ پبلک انویسٹمنٹ فنڈکی ملکیت ہیں۔ پچھلے ماہ کے دوران لیوسڈ کمپنی پہلی بار امریکی اسٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئی تھی اور اس کے حصص عوام کو خریداری کے لئے پیش کئے گئے تھے۔امریکی کمپنی لیوسڈ معروف کمپنی ٹیسلا کے مقابل ہے اور سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے اس میں اولین دنوں میں سرمایہ کاری کر کے 62 فی صد حصص حاصل کر لیے تھے۔ سعودی فنڈ کو امریکی اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی لسٹنگ سے 22 ارب ڈالر کا منافع حاصل ہوا ہے۔لیوسڈ کمپنی اس سال ہی میں اپنی پہلی گاڑی لیوسڈ ائیر فروخت کے لئے پیش کرے گی جس کی امریکا میں قیمت 77 ہزار 400 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق لیوسڈ ائیر ایک کلوواٹ آور میں4.5 میل کی رینج دے گی جو کہ ٹیسلا کی ماڈل ایس گاڑی سے زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں گاڑی کی ٹوٹل رینج 517 میل تک ہے جو کہ ٹیسلا ماڈل ایس سے 26 فی صد زیادہ ہے۔سعودی ادارے ساسوکے مطابق کمپنی نے اپنی ایک گاڑی کو کوالٹی کے معیار کا سرٹیفیکیٹ دینے کے لئے کئی درخواستیں پیش کی ہیں جن پر کام جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…