منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا بھی افغانستان کی موجودہ صورتِ حال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا سب کے مفاد میں ہے۔ انسانی بحران سے بچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنا ہو گی، افغان بینک کے منجمد 10 ارب ڈالر کا معاملہ فیڈرل ریزرو دیکھ رہا ہے۔

زلمے خلیل زاد کی طالبان سے بات چیت جاری ہے، کابل ایئر پورٹ سے امریکی و دیگر شہریوں کی روانگی میں طالبان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔افغان حکومت کے ساتھ تعلقات کے لیے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، افغانستان میں 20 سال سے حاصل ہونے والے مفادات ضائع نہیں ہونے چاہئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ طالبان سے وعدوں پر عمل ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ تعلقات کے لیے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، افغانستان میں 20 سال سے حاصل ہونے والے مفادات ضائع نہیں ہونے چاہئیں۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور افغان عوام کی مدد جاری رکھیں گے، تمام ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ وہ سب کرنا چاہتے ہیں جو کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی بحران سے بچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنا ہو گی، افغان بینک کے منجمد 10 ارب ڈالر کا معاملہ فیڈرل ریزرو دیکھ رہا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کی طالبان سے بات چیت جاری ہے، کابل ایئر پورٹ سے امریکی و دیگر شہریوں کی روانگی میں طالبان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی جانب سے اس طرح کے اقدامات عالمی پذیرائی حاصل کر سکتے ہیں، افغانستان میں رہ جانے والے امریکیوں سے رابطے میں بھی ہیں۔امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز کانفرنس میں افغانستان کی موجودہ صورتِ حال میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…