منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی لودھراں سے بنی تھی ، جنازہ بھی یہاں سے اٹھے گا ٗ بلاول بھٹو زر داری

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لودھراں سے بنی تھی ، جنازہ بھی یہاں سے اٹھے گا ، سلیکٹڈ حکمران امیر لوگوں کو امیر سے امیر تر بنانے میں لگے ہوئے ہیں ،غریب دوست پالیسیوں سے ہی پاکستان ترقی کرے گا ،اکیلا کچھ نہیں کر سکتا ،پاکستان پورے پنجاب کے جیالوں اور عوام کی ضرورت ہے۔ ور کرز کنونشن سے خطاب

کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تنظیم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا بی بی شہید کے جیالوں سے میری ملاقات کروا دی ہمارا رشتہ عوام سے آج کا نہیں ہے تین نسلوں سے ہمارے رشتے عوام سے جڑے ہوئے ہیں ، میں رشتے نبھانے کے لیے آیا ہوں آپ کا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو رانی شہید سے جو رشتہ ہے اسے ہم نے مزید مضبوط کرنا ہے ،ہم سب مل کر جدوجہد کریں گے اور غریب عوام کا کام کریں گے، ہم محنت کشوں کو ان کی محنت کا صلہ دیں گے ہم نے عام آدمی ہر پاکستانی کا خیال کرنا ہے عوام سلیکٹرز حکومت سے تنگ آ چکے ہیں پی ٹی آئی لودھراں سے ہی بنی تھی اور اس کا جنازہ بھی لودہراں سے ہی اٹھے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمران امیر لوگوں کو امیر سے امیر تر بنانے میں لگے ہوئے ہیں، جب امیر کو امیر بنائیں گے حکمران تو پاکستان کی معیشت کیسے ترقی کریگی، پیپلز پارٹی کا منشور ھے امیروں کی بجائے غریب عوام کو سہولتیں دیں ہم ایسی پالیسی بناتے ہیں جس سے غریب عوام کا چولہا جلے ،غریب دوست پالیسیوں سے ہی پاکستان ترقی کرے گا قائد عوام کے دور میں پاکستان کی جو عزت دنیا

میں تھی وہ اب نہیں ہے جب آدھا ملک دشمنوں کے پاس چلا گیا تھا تو قائد عوام نے ہی ملک کا وہ حصہ واپس کروایا ۔ انہوں نے کہاک ہقائد عوام نے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کی معیشت کو مظبوط کیا غریب عوام کا ساتھ دیا میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا ،مجھے آپ کی ضرورت ہے پورے پاکستان پورے پنجاب کے جیالوں اور عوام کی ضرورت ہے، میرا پیغام اورمیری

درخواست ہے آپ میرا ساتھ دیں ہم سب مل کر پاکستان کی معیشت کو مظبوط کریں گے ،غریب عوام کا ساتھ دینا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی،مخدوم احمد محمود،اور ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی لودہراں امداد اللہ عباسی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا بعد ازاں چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ورکرز سے ملاقات کی لودھراں سے سٹی صدر شیخ طاہر الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں اسلم انصاری،شیخ چراغ دین،افتخار احمد خان ایڈووکیٹ،راو شاکر ، گلزار کامران، عمران ریحان ودیگر نے بڑی ریلی کی شکل میں جلسے گاہ میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…