بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب کابینہ کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز فیصلہ،سائوتھ پنجاب سیکرٹریٹ 3 ڈویژن اور 11 اضلاع پر مشتمل ہوگا، سرکاری محکمہ کتنے ہوںگے ، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے ۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے

پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور محکموں کے اختیارات کو واضح کر دیا گیاہے۔ سائوتھ پنجاب سیکرٹریٹ 3 ڈویژن اور 11 اضلاع پر مشتمل ہوگا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سرکاری محکموں کی تعداد 17 ہوگی۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز کو انتظامی طور پر مکمل بااختیاربنایا گیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے وعدہ کی پاسداری کرتے ہوئے عملی قدم اٹھایا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ سائوتھ پنجاب کیلئے الگ اے ڈی پی بک کا اجراء کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ مختص کیا ہے جو کہ 190 ارب روپے بنتا ہے – جنوبی پنجاب کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی ہے اور اب اس بجٹ کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا – انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے سروس ٹربیونل کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے -بہاولپور میںبھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا،جلدسنگ بنیاد رکھیں گے -انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کیا ہے ۔ اس تاریخی اقدام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…