اسلام آباد(آن لائن)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں فرزانہ راجہ کے شریک ملزم سلمان خالد وعدہ معاف گواہ بن گئے نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد کو بتایا کہ سلمان خالد کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لیا کیس کی سماعت جج سید اصغر علی نے کی عدالت نے سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ کو ریفرنس میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے وعدہ معاف گواہ بننے والے سلمان خالد بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا تھے سلمان خالد نے اشتہارات کی آڑ میں ہونے والی کرپشن سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی عدالت نے کیس کی سماعت 29ستمبر تک ملتوی کر دی