لورالائی ( این این آئی)جے یو آئی کے مرکزی رہنماء و مجلس شوریٰ کے رکن سابق وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں کئی دن تک کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کا شمار جے یو آئی کے
سینئر ترین مرکزی رہنماوں میں ہوتا تھا مرحوم صوبے کے سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات صوبائی وزیر زراعت و محنت و افرادی قوت سماجی بہبود رہے مرحوم 2013 میں حلقہ 258 لورالائی موسٰی خیل دکی اور بارکھان سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 2018 کے آخری چھ ماہ تک شا ہد خاقان عباسی کے وزارت عظمٰی میں وفاقی وزیر پوسٹل سروسز بھی رہے مولانا امیر زمان علاقے میں قبائلی جرگوں کے ماہر ترین شخصیت کے طور پر بھی پھچانے جاتے تھے وہ علاقے میں امن بھائی چارے اور اتحاد وتفاق کے ہمیشہ خواں رہے پورے ملک و صوبے میں انکی ایک منفرد حیثیت کے مالک تھے مرحوم جے یو آئی لورالائی کے ضلعی امیر اور صوبائی نائب امیر بھی رہے وہ قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے انتہائی قریبی رہنماوں میں سے تھے انھیں آج 8ستمبر کو بخاری قبرستان لورالائی میں سپر خاک کیا جائیگا اور انکی فاتحہ خوانی بخاری ہاوس نزد ملا خدر نیکہ میں انکے رہائشگاہ پر لی جائے گی ۔