جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

کل جماعتی حریت کانفرنس: مسرت عالم بھٹ نئے چیئرمین مقرر

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک غیر معمولی اجلاس سرینگر میںمنعقدہوا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں بابائے حریت سیدعلی گیلانی کی وفات پر حریت قائدین نے گہرے رنج و غم کااظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہو گیا ہے

اس کو پر کرنا مشکل ہے تاہم بابائے حریت کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد اس بات کو محسوس کیاگیا کہ بابائے حریت کی وفات کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے اور اس کو پر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تمام حریت قائدین نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیاکہ سینئر حریت رہنماء مسرت عالم بٹ کو حریت کانفرنس کا چیئرمین ، شبیر احمد اہ اور غلام احمد گلزار کو وائس چیئرمین اور مولوی بشیر احمد عرفانی بدستور جنرل سیکریٹری ہوں گے اور دیگر کمیٹیوں کے ذمہ داران بھی اپنی جگہ بدستور کام کرتے رہیں گے ۔ حریت ترجمان نے کہاکہ یہ فیصلہ حریت کانفرنس کو مزید متحرک اور فعال بنانے کیلئے کیاگیا ہے اور مستقبل میں حالات میں بہتری کے بعد باضابطہ طورپر حریت کانفرنس کے آئین کے مطابق الیکشن کے ذریعے تمام ذمہ داروںکو انتخاب کیاجائے گا۔ اس موقع پر اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ بھی کیاگیا۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…