فیصل آباد (آن لائن) سوشل میڈیا پر خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل وہراساں کرنے والے معروف ٹک ٹاکر علی حمزہ کو ایف آئی اے سائبر کرائم سب انسپکٹر نے گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے دو موبائل فونز سے ناقابل اعتراض تصاویر برآمد،
تہلکہ خیز انکشافات متوقع۔ ایف آئی اے فیصل آباد سائبر کرائم کی ٹیم کو 59 ج ب کی خاتون ردا شمس نے اطلاع دی کہ چمن زار کالونی گلی نمبر1 کا رہائشی معروف ٹک ٹاکر علی حمزہ ولد عبدالحمید بٹ اسے بلیک میلنگ کرنے اور ہراساں کرنے میں ملوث ہے جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم کے سب انسپکٹر غیور عباس جعفری کی نگرانی میں ٹیم نے چھاپہ مار کر کینال روڈ پر ملاقات کے بہانے بلائے گئے مذکورہ ملزم کو پکڑا، ملزم علی حمزہ کے ٹک ٹاک پر ایک ملین کے قریب فالوورز ہیں ملزم نے ردا شمس کی نازیبا تصاویر دھوکے سے حاصل کیں بعدازاں رقم نہ دینے پر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، ملزم دو ماہ سے مذکوریہ کو عریاں اور قابل اعتراض ڈیٹا کی بنیاد پر اسے بلیک میل کر رہا تھا اور اسے جسمانی طور پر بھی ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ردا شمس نے ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم کو اطلاع دی کہ مذکورہ ملزم سے لائل پور گیلریا ملنے آیا اسے زبردستی نجی جگہ پر لے جا رہا ہے جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم کے سب انسپکٹر عامر اسلم ہمراہی ملازمین محمد علی رضا نے اسے کینال روڈ سے پکڑ لیا